ہومپاکستانپاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین درجے میں چوتھے نمبر پر موجود

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین درجے میں چوتھے نمبر پر موجود

دنیا بھر میں طاقت ور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک کا اعزاز جاپان نے اپنے نام کرلیا ہے جب کہ کم زور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جس سے صرف دو نمبر اوپر پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ بدستور 109 ویں نمبر پر ہے۔ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جب کہ اس کے بعد کمزور ترین پاسپورٹ میں بالترتیب عراق، شام اور پاکستان ہیں۔

کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک کے پاسپورٹ پر صرف 26 سے 32 ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی ہے۔

طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست میں جاپان نے سنگاپور کو ٹف مقابلے کے بعد پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سنگاپور اور جاپان مشترکہ طور پر حاصل کرتے رہے ہیں۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ جرمنی اور اسپین تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کا نمبر 87 واں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل