ہومپاکستانانٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے کرکٹ ختم کی جائے، وسیم اکرم

انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے کرکٹ ختم کی جائے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اب صرف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے ، ون ڈے کرکٹ ختم ہو رہی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آسان ہے اور چار گھنٹے میں کھیل ختم ہو جاتا ہے،اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے ون ڈے میچ کئی دنوں تک ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ٹی ٹو ئنٹی اور ٹیسٹ پر فوکس کر رہے ہیں، میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کیلنڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ میں ہاؤس فل ہوتا ہے جبکہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش ،سری لنکا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے میچز کے دوران اسٹیڈیمز فل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ ایک طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے، میچز بس اب کرانے کی حد تک ہیں،اب ہر طرف لیگز ہو رہی ہیں اور اس میں پیسہ بھی بہت ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل