ہومتازہ ترینپاکستان سکیورٹی صورتحال، انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان...

پاکستان سکیورٹی صورتحال، انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قرار دے دیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

وفد نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان کے چار وینیوز کا دورہ کیا اور پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا، وفد اب بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ ہوگا۔

4 رکنی وفد نے لاہور ، ملتان ، اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا، وفد کو چار وینیوز کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے بریفنگز دیں۔

انگلینڈ کے وفد نے ٹیم ہوٹلز اور اسٹیڈیمز میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراد دیا۔

سکیورٹی وفد بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

انگلینڈکی کرکٹ ٹیم ستمبر کے وسط میں 7 ٹی ٹوئنٹی کیلئے دورہ پاکستان کرے گی جبکہ دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سکیورٹی وفد دونوں مرحلوں کی سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل