ہومUncategorizedماسکو میں استحکام پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردارکے موضوع پرآن لائن...

ماسکو میں استحکام پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردارکے موضوع پرآن لائن ویبنار

ماسکو (صدائے روس) کورونا وائرس کے دوران جب ساری دنیا گھروں میں مقید تھی صدائے روس نے پہلے ویبینارمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے پہلے آن لائن عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا. پھر مسئلہ کشمیر اور بھارتی جبرو ستم کی مذمت کا یہ سلسلہ کانفرنس ، ویب نار کی صورت میں یورپ مڈل ایسٹ امریکہ اور دنیا کے دوسرے کونوں تک پہنچ گیا، جو اج بھی جاری ہے، کشمیر کے حوالے سے ایک عالمی مکالمہ صدائے روس کی ایک بڑی کاوش ہے. آج جب پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر سخت مسائل کا سامنا ہے، اس سلسلے میں، میں صداۓ روس نے “استحکام پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردار” کے ایک اہم موضوع پر ویبنارکا اہتمام کیا۔ اس ویب نار کا مقصد لوگوں کومتحد کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی میں گرمجوش کردار ادا کرنے کے لئے راغب کرنا بھی تھا.

ویبنار میں سابق سینئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام اباد ڈاکٹرسعدیہ کمال اور مشہور ٹی وی اینکر ثوبیہ علی صدر اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم میاں منیر ہانس، نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ویبنار کے میزبان صدائے روس کے چیف ایدیٹراشتیاق ہمدانی نے شرکاء سے بیرون ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا وطن عزیز کے استحکام میں کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

ویبنار میں بات کرتے ہوئے سابق سینئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام اباد ڈاکٹرسعدیہ کمال نے کہا کہ 115 ممالک میں 90 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، جبکہ ایک حالیہ سروے کے مطابق سب سے زیادہ تعداد مشرق وسطیٰ میں ہے جس میں بتایا گیا ہے صرف مشرق وسطیٰ میں بسنے والے پاکستانیوں کی تعداد 45 لاکھ ہے، یورپ میں 25 لاکھ پاکستانی رہتے ہیں، آسٹریلیا میں ایک لاکھ جبکہ شمالی امریکا میں لاکھوں پاکستانی رہتے ہیں، یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو سرکاری طور پر دیے گئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ سب اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں اور وہ پاکستان کے بری میں بہتر سوچتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا.

ویبنار کی مہمان خصوصی سعدیہ کمال کا اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے اہم کردار ہے ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ہمیشہ پاکستان کی سیاسی و سماجی صورتحال کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا ساتھ سیاست سے بالاتر ہو کر دینا ہے۔ میری اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے زیادہ سے زیادہ انویسٹ کریں۔

میاں منیر ہانس کا اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی، پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ پاکستان کا احساس اور محبت کرتے ہیں، پاکستان میں ہونے والے سیاسی مسائل ہوں یا قدرتی آفات سب سے پہلے اوورسیز ہی آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کی اجازت دی جائے۔ میاں منیر ہانس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ سے ہی انتہائی اہم کردار رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے،اور جب بھی کوئی حکومت بنے تو وہ اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے. انہوں نے کہا پاکستان میں عوام کی جانب سے منتخب کی جانے والی کسی بھی حکومت کو موقع دینا چاہئے کہ وہ اپنے منصوبے اور پالیسی کو نافذ کر سکے. انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں اپنے ووٹ کے حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے کیونکہ پاکستان میں منتخب ہونے والی حکومت میں دیار غیر بسنے والے پاکستانیوں کی رائے بھی شامل ہونی چاہئے.

مشہور ٹی وی اینکر ثوبیہ علی کا استحکام پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، اوورسیز کا پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے اسی لیے حکومت پاکستان کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کا خیال رکھنا چاہیے، کیوں کہ حال ہی میں پیش آنے والی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان میں کافی ناامیدی پیدا ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب بھی کبھی کوئی مشکل آئی یہ ملک پاکستان کو ضرورت پر تو اوور سیز پاکستان کمیونٹی نے ہمیشہ مدد کی ہے اور ملک کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستان کمیونٹی ملک میں ترسیلات زر بھیج کر ملک کی معیشت کی مضبوطی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. ثوبیہ علی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی متعدد اداروں کے ساتھ کام کر چکی ہوں اور جانتی ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ان کا تادارک نہیں کیا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل