ہومپاکستانڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز (پیر کو) انٹربینک میں ڈالر 229.88 روپے پر بند ہوا۔ آج بروز منگل بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل