ہومپاکستانبجلی کے بلوں میں لگایا گیا سیلز ٹیکس فوری ختم کیا، حافظ...

بجلی کے بلوں میں لگایا گیا سیلز ٹیکس فوری ختم کیا، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں لگایا گیا سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تاجروں کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ جب تک سیلز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں سے ختم نہیں کیا جاتا تاجر بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حق میں نہیں لیکن اگر بل میں ناجائز ٹیکس لگا کر بھیجے جائیں گے تو پھر وہ کمپنی ذمہ دار ہے جو ٹیکس وصولی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر تاجروں کے بل ادا نہ کرنے پر کے الیکٹرک نے بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، کے الیکٹرک حکام حکومت سے بات کرے کہ ٹیکس بجلی کے بلوں کے ساتھ نہ بھیجے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں وہ تاجر تنظیموں سے مشاورت کرے اور قانونی وجائز ٹیکس وصول کرے، جماعت اسلامی کراچی کے تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، تاجر رہنما جو بھی فیصلہ کریں گے جماعت اسلامی ان کے ساتھ دے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل