روسی فوج کا حملہ یوکرینی فوجی بیڑا اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یوکرینی فوجی بیڑا اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ ہو گیا ہے. روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے فوجی بیڑے اور امریکہ کے ہتھیاروں کا گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسکے فوجیوں نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک بیڑے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک بیڑے اور جدید ترین ہتھیاروں اور ہارپون میزائل سے بھرے امریکی ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اوڈیسا شہر میں ایک ایسے کارخانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس میں جنگی بحری بیڑوں اور جہازوں کی مرمت اور تعمیر کی جاتی تھی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے اوڈیسا شہر پر کی گئی گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے لیے روس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے بعد اوڈیسا پر حملہ روس کی ساکھ پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔