ہومتازہ ترینگیس بحران میں شدت، سابق جرمن رہنما کی روس آمد

گیس بحران میں شدت، سابق جرمن رہنما کی روس آمد

گیس بحران میں شدت، سابق جرمن رہنما کی روس آمد

ماسکو (صداۓ روس)
Der Spiegel نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر توانائی کے بارے میں بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نارڈ سٹریم پائپ لائن کے ذریعے روسی گیس کی سپلائی بات چیت کا محور ہوگا۔ میڈیا آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ سابق جرمن چانسلر کس سے ملاقات کریں گے۔ شروڈر نے آخری بار مارچ میں ماسکو کا دورہ کیا تھا تاکہ روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی رہنما اور سابق جرمن چانسلر کے درمیان ملاقات ممکن ہے۔ شروڈر نے اس سے قبل نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “روس جیسے ملک کو طویل مدت میں سیاسی اور معاشی طور پر تنہا کرنا ناممکن ہے.

یاد رہے روس کی جانب سے یوکرین میں فروری 24 کو شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس مخالف پابندیوں کا علان کیا تھا جس میں روس پر متعدد پابندیاں علاوہ توانائی عائد کی تھیں، جبکہ روس نے ایسے ممالک کو غیر دوست ممالک قرار دیتے ہوئے گیس کی ادائیگی صرف روبل میں لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے مغربی ممالک نے انکار کرتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کی تھی. روس نے مقررہ مدت کی ڈیڈ لائن کے بعد ان تمام ممالک کو گیس کی فراہمی روک دی تھی، جس کی وجہ سے یورپی ممالک کو توانائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا. اس ہی ضمن میں اب آئندہ یورپ میں سردی کی آمد آمد ہے اور جرمنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جرمنی میں صنعتی اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل