ہومپاکستانسپریم کورٹ میں تقرریاں، چیف جسٹس کے نامزد نام کثرت رائے سے...

سپریم کورٹ میں تقرریاں، چیف جسٹس کے نامزد نام کثرت رائے سے مسترد

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد کردہ نام کثرت رائے مسترد کردیے گئے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے زیر غور تمام ناموں کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، جس کے بعد اجلاس بغیر کچھ کہے ختم کر دیا گیا۔ مخالفت میں ووٹ جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس طارق مسعود ، اٹارنی جنرل، وفاقی وزیر قانون اور ممبر اختر حسین نے دیے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید اور پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ سے 3 ججز، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق، جسٹس نعمت اللہ کو سپریم کورٹ کے جج بنانے پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں اس وقت 4 ججز کے عہدے خالی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل