ہومپاکستانپنجاب ضمنی انتخابات: 3 حلقوں کا انتخابی شیڈول جاری

پنجاب ضمنی انتخابات: 3 حلقوں کا انتخابی شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 2 اور قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔

یہ انتخابات این اے 157، پی پی 139 اور پی پی 241 کی نشستوں کے لیے کروائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 157 ملتان کی نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی کے استعفے اور پی پی 139 ن لیگ کے جلیل شرقپوری کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔ جبکہ پی پی 241 ن لیگ کے کاشف محمود کی جعلی ڈگری پر نااہل ہونے کی صورت میں خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں نشستوں کےلیے پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 3 سے 5 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 6 اگست کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 11 کو کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔

22اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔ 23 اگست کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کر دی جائے گی۔

امیدوار 24 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جب کہ 25 اگست کو حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل