ہومانٹرنیشنلتاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی

تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی

تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔

غلاف کعبہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے، کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

حرمین شریفین کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل