ہومپاکستانپاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں، بلاول...

پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ستمبر میں پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کیا اور اجلاس کی سائیڈلائنز پر روسی وزیرخارجہ سے بھی بات چیت کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے، آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں مگر پڑوسی کا نہیں، ہمیں اپنے پڑوسی کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد بھارت کے ساتھ تعمیری بات چیت مشکل ہوگئی ہے اور بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات دونوں ملکوں کے تعلقات مشکل بنارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایس سی او کا حصہ ہیں، دونوں ممالک صرف ایس سی او کی سرگرمیوں کے تناظر میں ملتے ہیں تاہم بھارت کے ساتھ کسی دوطرفہ ملاقات کا پلان نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل