امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔ جوکہ متعدد امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کو ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔
ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی 2011 موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔امریکا نے ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کیا تھا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی اور امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔