ہومانٹرنیشنلایٹم بم بنانے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے، مگر ایسا کوئی ادارہ...

ایٹم بم بنانے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے، مگر ایسا کوئی ادارہ نہیں رکھتے، ایران

ایران کی جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹم بم اور ہتھیار بنانے کی تمام تر تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فی الحال ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی بم بنانے کی تکنیکی مہارت اور صلاحیت موجود ہے تاہم ابھی ایسا کوئی ادارہ نہیں رکھتے۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب عالمی جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کے لیے ویانا میں دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

تاہم ایران اس وقت 60 فیصد یورنیئم افزود کر رہا ہے اور اس میں اضافے کے لیے متحرک ہے۔ واضح رہے کہ ایران ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی تردید کرتا نظر آیا ہے۔

جبکہ چند روز قبل محمد اسلامی نے ہی اصفہان جوہری تنصیب کے معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہاں جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر کا کام چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر شروع کردیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل