ہومپاکستانرہنما ن لیگ نذیر چوہان گرفتار

رہنما ن لیگ نذیر چوہان گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو پولیس نے چونگ کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔

نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ نذیر چوہان پر پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ جبکہ نذیر چوہان پر پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔

نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ضمنی انتخابات کے دوران پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اس حوالےسے لاہور پولیس نے بھی نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل