برطانیہ میں پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام آج یعنی 2 اگست سے شروع ہوگیا ہے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے ذریعے طالبعلم 2 اگست سے یکم نومبر 2022 تک برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقبول ترین برطانوی اسکالرشپ مکمل مالی معاونت کے ساتھ دی جارہی ہے۔ اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات بے فکر ہوکر اپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔
شیوننگ اسکالرشپ کی ویب سائٹ https://www.chevening.org/ پر تمام معلومات موجود ہے جہاں آن لائن درخواست جمع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال اس پروگرام میں کیمبرج، آکسفورڈ، امپیریئل کالج، ویسٹ منسٹر کالج، لنکن یونیورسٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں جہاں سے طالبعلم ماسٹر کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔