ہومپاکستانآرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، کورکمانڈر سمیت اہم...

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، کورکمانڈر سمیت اہم شخصیات سوار تھے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جس وقت رابطہ منقطع ہوا، ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس وقت ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل