ہومپاکستانعمران خان نے پنجاب کی نئی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے...

عمران خان نے پنجاب کی نئی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے پنجاب کی نئی کابینہ کی منظوری دے دی۔ نئی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ پنجاب کی نئی کابینہ میں مسلم لیگ ق کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لی گئیں۔ عمران خان نے کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلی پنجاب کو بھیج دی ہے۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت کیمپ نے ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس حوالےسے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دے کر دیکھ لیا۔ پہلے بھی کہتے تھے کہ عمران خان قابل اعتماد نہیں۔ ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ واپسی کا اشارہ دیں تو معاملات کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور آصف زرداری اورمسلم لیگ ن کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملایا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل