ہومپاکستانمحکمہ موسمیات کی 6 اگست سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 6 اگست سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

محمکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران 6 سے 9 اگست کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت درمیانی اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، نئے سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے نتیجے میں سندھ مختلف علاقے جیسے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل