ہومپاکستانپی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں...

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ آنے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر آج صبح تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواستوں میں ایک توہین عدالت کی درخواست ہو گی، توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ہوگی جبکہ دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی غلطیوں کے خلاف ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا اتحادی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی فنانسنگ کی رپورٹس ویب سائٹ پر ڈالے۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانب دار ہے تو ثابت کرے اور مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کرے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل