ہومپاکستانمولانا طارق جمیل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کہتا ہےکہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کے بارے میں سوچیں۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، موجودہ حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل