ہومانٹرنیشنلامریکا نے سعودیہ اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے...

امریکا نے سعودیہ اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کی منظوری دیدی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ اس حوالےسے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل اور یو اے ای کو ٹرمینل ھائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس میزائل سسٹم دینے کی منظوری دی گئی۔

پینٹاگون کے مطابق ڈیل کے تحت سعودی عرب کو 5.3 ارب ڈالر کے 300 پیٹریاٹ میزائلوں سمیت مطلوبہ اوزار اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی، جبکہ متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالر کے 96 تھاڈ میزائل، مطلوبہ اوزار اور ٹینکینل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے دورہ سعودی عرب کے بعد کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل