ہومپاکستانپاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی تقاریب کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان...

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی تقاریب کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد منظور

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان دینےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پیش کی۔ پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان انداز میں منانے کیلئے پارلیمانی شیڈول بھی تیار کرلیا گیا۔

11سے 14 اگست تک پارلیمان میں مختلف تقاریب ہوں گی، پہلی بار اقلیتوں اور بچوں کے نمائندوں کو قومی اسمبلی کے ایوان میں حصہ دار بننے کا موقع ملے گا اور پاکستان کی پرانی اسمبلیوں کے موجود معمر ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا، تمام ارکان اپنے تجربات، جذبات، کامیابیاں اور ناکامیاں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایک روز اقلیتوں کا کنونشن ہوگا، بچوں کی پارلیمنٹ بھی منعقد ہوگی۔ اسپیکر، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف بھی بچے ہی ہوں گے۔

بچے موجودہ حکومت اور ایوان کے قائدین سے سوالات بھی پوچھیں گے۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل