ہومپاکستانحکومت کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومت کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف عدالت جائیں گے اور 12 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا کیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو معلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹت رہی ہے۔ عوام کو اپنے حق اور اس ظلم کے خلاف اُٹھنے کی ضرورت ہے۔ 22 کروڑ عوام اپنے مسائل اورمشکلات کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے تمام وعدے جھوٹے تھے۔ پونے 4 سالہ دور حکومت میں یوٹرنز کے سوا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اکانومی ریورس گیئر میں رہی۔

سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں مافیازمضبوط ہوئے،اُن کے سرمائے میں اضافہ ہوا۔ پی ڈی ایم کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔ حکومتی اتحاد ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہرشہری بجلی کے مسئلے سے دوچار ہے۔ عام آدمی کومعلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹتی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج،ایکسائز، انکم ٹیکس،ٹی وی فیس اور نہ جانے کون کون سے ٹیکس لے رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے حق اور اس ظلم کے خلاف اُٹھنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی سپلائی کمپنیاں ختم کی جائیں۔ پورے ملک میں بجلی کی سپلائی اور یونٹ کا ریٹ ایک ہونا چاہیے۔بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔ کالاباغ متنازع ہے،اس کے بجائے دیگر ڈیم مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل