ہومپاکستانقومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی 9 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل