روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے روس سے اناج، کھاد اور دیگر خام اشیاء کی بلاروک ٹوک برآمد سمیت یوکرینی اناج کی برآمدات سے متعلق استنبول معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔