ہومانٹرنیشنلوائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور...

وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گری جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔

درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل