الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت پیش کی جائے۔
نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر عارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز وصول کیے، پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ سروسز یو اے ای ، ای پلینٹ ٹرسٹیز سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے امریکا کی ایل سیز سے بھی عطیات وصول کئے، پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے16 بینک اکاونٹس چھپائے۔ جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ بھی غلط تھا۔