ہومپاکستانپاک ڈنمارک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط

پاک ڈنمارک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ڈنمارک سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض پاکستان کو دے گا۔

ڈنمارک سے پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم ہوگی، فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سود سے پاک قرضوں میں 35 فیصد رعایت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ڈنمارک کی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم کی ملاقات بھی ہوئی۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل