ہومپاکستانپی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کیجارہی ہے، عمران...

پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کیجارہی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، ہماری حکومت گرائی گئی تو خوشی منائی گئی، خاص طور پر حکومت گرنے پر اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خوفناک سازش کا پلان بنایا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے، انہیں سب سے بڑی تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک ہی پیج پر چل رہی ہے، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفو لیب پاکستان کے خلاف سازش کررہی تھی، سازش میں وہ لوگ بھی تھے جو امپورٹڈ حکومت میں ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، کرپٹ پارٹیاں کبھی فنڈ ریزنگ نہیں کرسکتیں، ہماری جماعت نےالیکشن کمیشن کو ایک ایک چیز دی ہوئی ہے، لوگوں نے ہمیں پیسے دیے اور ہمارے پاس آڈٹ بک موجود ہیں، باقی جماعتوں کے پاس کدھر سےپیسا آیا بتانے کو کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جھوٹی بنائی گئی ہے، چیلنج کرتاہوں کہ ایک ہی پارٹی ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی ، یہ الیکشن کمیشن سے مل کر تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاس کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں ، ڈونر نہیں، کدھرسے پیسہ آیا، عدالتی حکم کےباوجود الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی کوکٹہرے میں کھڑا کیا۔

شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں، شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع ملے، شہباز گل نے کچھ غلط کہا ہے تو قانون موجود ہے، مجھے ملک کی فکر ہے جسے ملک کی فکر ہوگی تو وہ چاہے گا فوج کا ادارہ مضبوط ہو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل