سوئی سدرن گیس کمپنی نے 72 گھنٹے کے لیے سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی بند کی گئی ہے جس کے تحت کل صبح 8 بجے سے 15 اگست تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔
سوئی سدرن نے گزشتہ دنوں بھی سندھ میں گیس کی سپلائی بند کردی تھی جس کے بعد 5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند رہے تھے جس کے باعث عوام کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔