خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا ۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔
غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے ۔ نبی کریم ﷺ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔
تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھوں سے صاف کیا گیا۔