ہومانٹرنیشنلخاتون اوّل جِل بائیڈن کورونا وائرس کا شکار

خاتون اوّل جِل بائیڈن کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر جوبائیڈن کے صحت یاب ہونے بعد اب خاتون اوّل جِل بائیڈن کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

ان کی ڈائریکٹر ابلاغیات ایلزبتھ الیگزینڈر نے منگل کے روزبتایا کہ جِل بائیڈن کا پیرکی شام سردی جیسی علامات ظاہرہونے کے بعد کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیر کو دن میں خاتون اوّل کا معمول کی جانچ کے حصے کے طور پرکرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن اس کا نتیجہ منفی تھا۔بعد میں جب ان میں بعض علامات پیدا ہوئیں تو ان کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کا منگل کے روزکووِڈکا اینٹی جن ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آیا ہے۔

جین پیئر نے مزید بتایا کہ چونکہ صدر بائیڈن کوسی ڈی سی کے رہ نمااصول کے مطابق خاتونِ اوّل کا قریبی رابطہ سمجھاجاتا ہے،اس لیے وہ 10 دن تک ماسک پہنیں گے جب وہ گھر کے اندر اوردوسروں کے قریب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم صدر کی طبّی جانچ میں بھی اضافہ کریں گے اور ان کے نتائج کی اطلاع دیں گے۔

ایلزبتھ الیگزینڈر نے کہا کہ جل بائیڈن کو ہلکی علامات کا سامنا ہے اور انھیں پیکسلوویڈ کا کورس تجویز کیا گیا ہے۔

امریکی خاتون اوّل اس وقت ریاست جنوبی کیرولائنا میں ہیں جہاں صدر بائیڈن چھٹیوں پر ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل