ہومپاکستانمتحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے ’ آرڈر آف یونین‘ کا...

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے ’ آرڈر آف یونین‘ کا اعزاز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز’ آرڈر آف یونین‘ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوئی اور شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف کوآرڈر آف یونین عطا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل