ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف نے دورہ لندن منسوخ کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ لندن منسوخ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ لندن منسوخ کردیا۔

وزیراعظم نے دورہ لندن منسوخ کرنے کے بعد سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے وطن واپس پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بیٹی لندن میں زیر علاج ہے، شہباز شریف کو اپنی پوتی کی عیادت کیلئے لندن جانا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل