ہومپاکستانحکومت خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکول بند کرنے کا...

حکومت خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب خیبر پختون خوا میں تعلیمی ادارے کئی روز کے لیے بند کردیے گئے۔

سیلابی صورتحال کے سبب خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ ڈی آئی خان، ٹانک، دیر اور چترال میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپر چترال میں دس روز تک، ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز تک اور دیر میں بھی دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیر، چترال اور ٹانک کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور دوسرے ادارے بند رہیں گے، فیصلہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل