ہومانٹرنیشنلتھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پریوتھ چان اوچا کو سرکاری امور کی انجام دہی سے معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کی جانب سے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آئینی عدالت نے سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو معطل کردیا ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق کیس پر فیصلہ آنے تک پریوتھ چان اوچا وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔

عدالت کی جانب سے پریوتھ چان اوچا کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے طور پر حکومت میں گزارا ہوا وقت بھی آئینی طور پر طے شدہ 8سالہ مدت میں شمار ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں آئندہ عام انتخابات اگلےسال مئی میں ہونا ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل