ہومتازہ ترینفوج میں ہنگامی بھرتیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، صدر پوتن

فوج میں ہنگامی بھرتیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، صدر پوتن

فوج میں ہنگامی بھرتیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، صدر پوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری روس کے خصوصی آپریشن کے حوالے سے فوج میں موبلائزیشن یعنی ہنگامی بھرتیاں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، تاہم اس پروگرام کا مکمل اختتام تقریباً دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں مطلوبہ 300,000 فوجی جوان درکار تھے جبکہ اندازے کے مطابق اب تک 222,000 روس کے مرد شہریوں کو فوجی خدمات کے لیے بلایا جا چکا ہے۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ انہیں مستقبل قریب میں روسی فوج کے لئے دوبارہ ہنگامی بھرتیاں کرنے کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی۔ صدر پوتن نے وضاحت کی کہ ابتدا میں روسی وزارت دفاع نے ہنگامی بھرتیوں کا تخمینہ کم لگایا تھا، جبکہ بعدازاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں 300,000 جوان بھرتی کرنے ہیں.

انہوں نے کہا کہ فلحال روسی فوج میں تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی اضافی منصوبہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے وزارت دفاع کی جانب سے کوئی تجاویز موصول نہیں ہوئیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ حالیہ ہنگامی بھرتیوں کے دوران ہونے والی غلطیاں رجسٹریشن کے پرانے طریقوں کی وجہ سے ہوئیں۔ لیکن اب ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل