ہومتازہ ترینروسی فوج کے یوکرینی دارالحکومت کیف پرایک بار پھرحملے

روسی فوج کے یوکرینی دارالحکومت کیف پرایک بار پھرحملے

روسی فوج کے یوکرینی دارالحکومت کیف پرایک بار پھرحملے

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے اور یوکرینی فوج کی جانب سے گزشتہ روز روسی شہری آبادی پر پھینکے گئے گولوں کے جواب میں آج ہی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے. یوکرینی دارالحکومت کیف میں ایک بار پھر ہوائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حملے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے سے انجام دئیے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کیف میں ایک بار پھر ہوائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یوکرینی دارالحکومت کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکز میں شوچنکو کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حملے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔ کیف کے میئر کے مطابق اس حملے سے چند عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ کیف کے ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق ایک دھماکہ اس شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ یوکرین کے صدر کے دفتر کے ترجمان آندرے یرماک نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں کامی کازا ڈرون کے حملے ہوئے ہیں اور یوکرین کو اب فضائی دفاع کے مزید نظاموں کی ضرورت ہے۔

ذرائع ابلاغ نے یوکرین کے مرکز میں واقع شہر دنیپیرو پٹروفسک میں بجلی کی تنصیبات اور عمارتوں پر میزائل حملوں کی خبر بھی دی ہے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی نیشنل انرجی کمپنی کی دفتر سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور دور سے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ حملے کریمیا پل پر یوکرین کے حملے کے دو دن بعد شروع ہوئے تھے جس میں پل کا ایک حصہ گرگیا تھا اور روس کا کریمیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ جبکہ روسی صدر نے ان حملوں کو روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم گزشتہ روز کیف افواج کی جانب سے روس کے شہر بلگراڈ میں کئے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں آج روس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے یوکرینی دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا ہے.

روسی حملوں کے دوران یوکرینی دارالحکومت کیف، ادڈیسا، وینٹسا، تھرنوپول، خملینسکی، دنپروپٹروفسک، ژیٹومیر کے علاقے میزائل حملوں کی زد میں آئے تھے۔ کل یوکرین کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ روس نے سپرسونک کینزال میزائلوں سے کیف اوریوکرین کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل