یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روس کا اسرائیل کوسخت انتباہ
ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنا بھیانک غلطی ہوگی۔ میدویدیف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے کیف حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدویدیف نے اپنے خصوصی جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ بہت جلد بازی کا فیصلہ ہوگا، کیونکہ اس سے ہمارے ممالک کے درمیان تمام بین الریاستی تعلقات کو نقصان پہنچے گا. انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی اپنے ہیرو کے طور پر سٹیپن بندرا اور رومن شوکیوچ کو تسلیم کرسکتا ہے۔ یاد رہے بندرا آرگنائزیشن آف یوکرائنی نیشنلسٹ (او یو این) کے رہنما تھے اور شوکیوچ نے یوکرین کی باغی فوج (یو پی اے) کی قیادت کی، جبکہ دونوں تنظیمیں روس میں غیر قانونی ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ ناچمن شائی نے کہا کہ ان کے ملک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کی رہ پر عمل کرے اور یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا شروع کرے۔
روسی سابق صدر دیمتری میدویدیف نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یوکرین ہتھیاروں کی فرہمی کی نتائج ہوں گے جس سے روس اور اسرائیل کے درمیان ریاست کی سطح پر خراب ہو سکتے ہے.