ہومتازہ ترینصدرپوتن کا فوجی تربیتی مرکز کا دورہ، خود رائفل سے فائرکیا

صدرپوتن کا فوجی تربیتی مرکز کا دورہ، خود رائفل سے فائرکیا

صدرپوتن کا فوجی تربیتی مرکز کا دورہ، خود رائفل سے فائرکیا

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی فوج کے سپریم کمانڈر انچیف ولادمیر پوتن نے ریازان ریجن میں ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ ٹریننگ گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت کا معائنہ کیا۔ فوجی یونٹس اور نئے جوان خصوصی فوجی آپریشن کے میں مشن انجام دینے کے لیے مشترکہ جنگی تربیت کر رہے ہیں۔ روسی وزیر دفاع اور روسی آرمی کے جنرل سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو مختلف جنگی خصوصیات میں نئے بھرتی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تربیت اور مسلح یونٹوں کے رابطہ کاری میں پیش رفت بارے بریفنگ دی. صدر ولادیمیر پوتن نے تربیت حاصل کرنے والوں کی حکمت عملی، فائرنگ، انجینئرنگ اور طبی مہارتوں کو تیز کرنے کی عملی مشقیں دیکھیں۔ خاص طور پرانہوں نے پلاٹون کے فضائی حملے کے کورس اور قریبی لڑائی میں فرضی دشمن کی بکتر بند گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صدر پوتن نے ڈریگنوف (SVD) سنائپر رائفل کے ساتھ چند فائر کیے.

اس کے علاوہ روسی صدر نے ایک ملٹی فنکشنل فائرنگ کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں فوجی اہلکار جنگی تجربے کے حامل پیشہ ور اساتذہ کی رہنمائی میں مختلف قسم کی شوٹنگ کی مشق کرتے ہیں۔ صدر پوتن اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو جاری کردہ معیاری سامان دکھایا گیا، جس میں یونیفارم، ہیلمٹ اور باڈی آرمر کے ساتھ ساتھ فوج کے جاری کردہ موسم خزاں اور سرما کے جوتے بھی شامل تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل