ہومانٹرنیشنلروسی لڑکا طیارے نے ہمارے جاسوس طیارے پر میزائل فائرکیا، برطانیہ

روسی لڑکا طیارے نے ہمارے جاسوس طیارے پر میزائل فائرکیا، برطانیہ

روسی لڑکا طیارے نے ہمارے جاسوس طیارے پر میزائل فائرکیا، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایک روسی Su-27 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود میں بین الاقوامی پانیوں پر ایک برطانوی بوئنگ RC-135 جاسوس طیارے کے قریب میزائل فائر کیا ہے. والیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی تھا اور ماسکو نے اس کا ذمہ دار تکنیکی خرابی کو قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن نے اس وضاحت کو قبول کر لیا ہے۔ برطانوی جاسوس طیارے اور روسی لڑاکا طیارے کے درمیان یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا۔ برطانوی وزیر دفاع کے مطابق اس واقعے کے بعد برطانوی فوج نے عارضی طور پر گشت معطل کر دیا اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے خدشات کا اظہار کیا. 10 اکتوبر کو روسی وزیر دفاع کی جانب سے جواب دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہیں اور بتایا کہ یہ واقعہ روسی ایس یو 27 لڑاکا طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماسکو نے تسلیم کیا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا۔

برطانوی وزیر دفاع نے بتایا کہ برطانوی جاسوس طیارے اب لڑاکا جیٹ کے ساتھ پرواز کر رہے ہیں تاکہ انہیں بہتر سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ ابھی تک روس نے اس واقعہ پر خاموشی اختیار کی ہے اور کوئی عوامی بیان نہیں دیا۔ 2021 میں روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کے علاقے میں نیٹو کی طرف سے جاسوسی کی پروازوں کی تعداد میں 2020 کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ برطانوی طیاروں کا تازہ ترین روسی طیاروں سے تصادم گزشتہ اگست میں اس وقت ہوا جب ایک روسی MiG-31BM انٹرسیپٹر طیارے نے روسی فضائی حدود سے ایک RC-135 نگرانی والے طیارے کا تعاقب مرمانسک شہر کے قریب بحیرہ بیرنٹس کی فضائی حدود میں کیا اور اسے واپس بھگا دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل