ماسکو (ویب ڈیسک)
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور بابر اعظم 9 گیندیں پر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 23 کے مجموعی رنز پر وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔
شان مسعود اور شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 88 تک پہنچایا تاہم شاداب خان بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کو چھٹے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 129 رنز ہی بنا سکی جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 31 برینڈ ایونز اور کپتان کریگ ایرونز نے 19،19 رنز کی بالترتیب اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار جب کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، جس میں ویراٹ کوہلی نے اپنے کیرئیر کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔
بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا تھا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔