ہومانٹرنیشنلبرسلز میں 27 اکتوبر کے یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے...

برسلز میں 27 اکتوبر کے یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

برسلز(پ۔ر) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج 27 اکتوبر بروز جمعرات کشمیر پر بھارتی قبضے کے دن کے (یوم سیاہ) کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں جس کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا، بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔
مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی اور شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں سردار صدیق، راؤ مستجاب، سردار محمود، سلیم میمن، سردار تیمور، ملک پرویز، مہر ندیم اور راجہ عبدالقیوم قابل ذکر ہیں۔
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اس موقع پر کہاکہ پچھلی سات دہائیوں سے بھارت نے جموں و کشمیر کے بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے خلاف اس جارحانہ و ظالمانہ بھارتی رویئے پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم یہ مظاہر ہ کرکے ایک طرف عالمی برادری سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر کشمیر پر بھارتی قبضہ ختم کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں ان کی مدد کرے۔
دوسری طرف ہم بھارتی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزادماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق دبارہاہے اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کررہاہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات عشروں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر بھارت کے ریاستی ادارے انھیں کچلنے پر لگے ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر میں بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکے لوگ کشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری معمول بن چکاہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل