مالدووا نے مزید 400 ملین کیوبک میٹر گیس خریدی، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر توانائی وکٹر پارلیکوف نے کہا کہ مالدووا نے گرم موسم کے لیے 400 ملین کیوبک میٹر گیس خریدی ہے اور اتنی ہی مقدار میں مزید گیس خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یاد رہے مالدووا نے ملک میں گیس کی کمی اور توانائی کے وسائل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے مسائل کے درمیان توانائی کے بحران کی وجہ سے دیگر چیزوں کے علاوہ ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ مالدووا میں سال 2022 میں گیس کے ٹیرف میں تقریباً سات گنا اور بجلی کے لیے تقریباً چار گنا اضافہ ہوا، جبکہ مالدووا کے شہریوں نے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حاصل کئے گئے قرضوں میں اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے پچھلے سال دسمبر سے مالدووا روسی گیس کمپنی گاز انٹرپرائز کے دو ذرائع جس میں سرکاری انٹرپرائز Energocom اور روسی Gazprom شامل ہیں سے گیس حاصل کررہا ہے- روسی ذرائع کے مطابق روسی گیس ٹرانسنسٹریا کو بھیجی جاتی ہے، جبکہ مالدووا کے باقی حصوں میں جمع شدہ ذخائر سے گیس استعمال ہوتی ہے۔