ہومتازہ ترینامریکہ میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، سابق روسی صدر

امریکہ میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، سابق روسی صدر

امریکہ میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، سابق روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اشرافیہ کے درمیان اختلاف خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت اپنے آپ کے اندر انتشار اور تنازعہ کی حالت میں ہے۔ روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ میری نظر میں یہ اختلاف ایک طرح سے ناقابل مصالحت ہے، اور اس طرح کے گھریلو تنازعات اکثر خانہ جنگیوں کا باعث بنتے ہیں. میدویدیف نے بتایا کہ میں نہیں جانتا کہ امریکہ میں کیا ہوگا لیکن یہ تنازعہ کی موجودہ سطح ہے جو کے امریکا میں خانہ جنگی شروع کروا سکتا ہے.

روسی سیاستدان کے مطابق امریکا ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ یہ انصاف کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔ میدویدیف نے امریکی اشرافیہ کے درمیان شدید اختلاف کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قدامت پسند ریپبلکن سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرنے والے لبرل سیکٹر کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے، جس نے حقیقت میں امریکہ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں