ہومتازہ ترینیوکرین کی فوجی امداد سے باز آجاؤ، روس کا مالدووا کو انتباہ

یوکرین کی فوجی امداد سے باز آجاؤ، روس کا مالدووا کو انتباہ

یوکرین کی فوجی امداد سے باز آجاؤ، روس کا مالدووا کو انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تبصرہ میں کہا کہ روس نے مالدووا کو خبردار کیا ہے کہ وہ کیف کی “فوجی امداد” کے عمل میں زیادہ ملوث نہ ہو کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے۔ روس کی اعلی سفارت کار نے کہا کہ میں یوکرین کی فوجی امداد کے عمل میں زیادہ ملوث ہونے کے خلاف مولدووا کے حکام کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ اس سے نہ صرف خطے میں استحکام اور سلامتی خطرے میں پڑجائے گی، بلکہ درحقیقت مالدووا کو یوکرین حکومت کے جنگی جرائم کا ساتھی بھی بنا دے گا.

زاخارووا نے نشاندہی کی کہ مالدووین آئین میں غیر جانبدارانہ حیثیت کے باوجود، یہ ملک مغرب ملک کو یوکرائنی تنازعہ میں “منظم طریقے سے گھسیٹنا” جاری رکھے ہوئے ہے۔ سفارت کار نے تنبیہ کی کہ ہم نے بارہا مالدووین حکام کو ایسے اقدامات کے تباہ کن نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں