ہومتازہ تریناناج کے سودے پر مغرب نے روس کو دھوکہ دیا، صدر پوتن

اناج کے سودے پر مغرب نے روس کو دھوکہ دیا، صدر پوتن

اناج کے سودے پر مغرب نے روس کو دھوکہ دیا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو دعویٰ کیا کہ مغرب نے روس سے جھوٹ بولا جب اس نے کہا کہ بحیرہ اسود کے اقدام کا انسانی مقصد یوکرائنی اناج کو دنیا کے غریب ترین ممالک تک پہنچانا ہے۔ سوچی میں ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر پوتن نے کہا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کی بندرگاہوں سے بھیجے گئے اناج کا 70 فیصد سے زیادہ یورپی یونین اور دیگر دولت مند ممالک نے استعمال کیا جبکہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ یہ اناج دنیا کے غریب ترین ممالک کو فراہم کیا جائے گا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ روس کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ خوراک کی سب سے زیادہ ضرورت مند ممالک کو ملنے والا حصہ صرف 3 فیصد ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ جہاں روس نے اناج کی ترسیل کے لیے حفاظتی ضمانتیں فراہم کی تھیں، وہیں دوسری طرف سے مغرب نے روسی شہری اور فوجی تنصیبات کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے انسانی راہداریوں کا استعمال کیا۔

یاد رہے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں اناج کا معاہدہ ابتدائی طور پر جولائی 2022 میں عمل میں آیا تھا، اور یوکرین اس کے بعد سے بحیرہ اسود میں متعدد اہداف پر ڈرون حملے کر چکا ہے۔ اس میں مال بردار بحری جہازوں پر حملے سیواستوپول کے بندرگاہی شہر میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر، اور کریمین پل پر کیا گیا حملہ شامل ہے جو کریمین جزیرہ نما کو سرزمین روس سے ملاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

  1. Monitor phone from anywhere and see what’s happening on target phone. You will be able to monitor and store call logs, messages, social activities , images , videos, whatsapp and more. Real-time monitoring of phones, No technical knowledge is required, no root is required.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں