ہومتازہ ترینسولرز موٹرز نے ولادیووستوک میں پک اپ ٹرک کی پیداوار شروع کردی

سولرز موٹرز نے ولادیووستوک میں پک اپ ٹرک کی پیداوار شروع کردی

سولرز موٹرز نے ولادیووستوک میں پک اپ ٹرک کی پیداوار شروع کردی

ماسکو (صداۓ روس)
سولرز نے اپنے جدید ترین ماڈل ایس ٹی٦ پک اپ ٹرک کی سیریل پروڈکشن اپنے ولادیووستوک پلانٹ میں شروع کردی ہے. اس بات کی اطلاع پروڈکشن لانچ تقریب کے مقام سے تاس نے دی. روسی نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے تقریب میں کہا کہ ہم نے آج ولادیووستوک میں نئے سولرز ایس ٹی٦ پک اپ ٹرک کی سیریل پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی 2024 میں ایک خصوصی سرمایہ کاری کے معاہدے پر عمل درآمد کے طور پر تازہ ترین سولرز ماڈل کی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید برآں سولرز گروپ مشرق بعید میں تیار کی جانے والی موٹر گاڑیوں کی پروڈکٹ لائن کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے.

سولرز ایک روسی کار ساز کمپنی ہے جس کے سورسٹل-آٹو جیسے معروف آٹوموبائل برانڈز ہیں اور اپنی مارکیٹ میں مستحکم پوزیشن پر فائز ہے۔ واضح رہے ٢٠٠٥ سے سورسٹل اوٹو ذمہ کار فیکٹری کا مالک ہے. جو کے (نابرزھنے چلنے) روس میں واقعہ ہے. اس فیکٹری کا کچھ حصہ پہلے کماز کے پاس تھا اور یہ لاڈا منی کار پروڈکشن بیسوں میں سے ایک تھی۔ 2002 میں کمپنی کے قیام کے بعد سے اپنے صارفین کے لیے سولرز آٹو موٹیو میعاری گاڑیوں کی پیداوار کی وجہ سے معروف ہونے لگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں