ہومتازہ ترینشمالی کوریا کے سربراہ جلد ہی روس کا دورہ کریں گے، کریملن...

شمالی کوریا کے سربراہ جلد ہی روس کا دورہ کریں گے، کریملن کا اعلان

شمالی کوریا کے سربراہ جلد ہی روس کا دورہ کریں گے، کریملن کا اعلان

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر جلد ہی سرکاری دورے پر روس آئیں گے۔ کریملن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اگلے چند دنوں میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یاد رہے کم نے آخری بار اپریل 2019 میں روس کا دورہ کیا تھا، جب وہ اور صدر پوتن اپنی پہلی بات چیت کے لیے ولادی ووستوک میں ملے تھے۔

شمالی کوریا کے صدر کے روس پہنچنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ صدر پوتن نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ دیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد صدر پوتن اور کم نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے تھے. امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شمالی کوریا کے صدر یہ دورہ روس ٹرین کے ذریعے کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں